19 جولائی 2026 - 16:18
مآخذ: ابنا
بحرین میں بتلکو اور مصنوعی ذہانت مرکز کی تباہی؛ سپاہ نے امریکہ کے ڈیجیٹل نگرانی نظام کو نشانہ بنا دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے حالیہ کارروائیوں کے دوران بحرین میں موجود بعض اہم ٹیکنالوجی اور مواصلاتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں بتلکو کے ڈیٹا مراکز اور مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک مرکز شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد خطے میں امریکی نگرانی اور معلوماتی نظام کو متاثر کرنا تھا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے حالیہ کارروائیوں کے دوران بحرین میں موجود بعض اہم ٹیکنالوجی اور مواصلاتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں بتلکو کے ڈیٹا مراکز اور مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک مرکز شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد خطے میں امریکی نگرانی اور معلوماتی نظام کو متاثر کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، جدید جنگوں میں اب صرف فوجی اڈے ہی اہم نہیں رہے بلکہ ڈیٹا سینٹرز، مواصلاتی نیٹ ورک، مصنوعی ذہانت کے نظام اور خودکار نگرانی کی ٹیکنالوجی بھی دفاعی حکمت عملی کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔

سپاہ پاسداران کے بیانات کے مطابق بحرین میں تین اہم نوعیت کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں ایک مصنوعی ذہانت مرکز، امریکی بغیر پائلٹ بحری جہازوں کا ذخیرہ اور بتلکو کا ڈیٹا انفراسٹرکچر شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے مرکز کو مبینہ طور پر دشمن کی نگرانی، معلومات کے تجزیے اور ہدف بندی کے نظام میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس مرکز کی مکمل شناخت واضح نہیں کی گئی، تاہم رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا کہ یہ بحرین میں موجود کسی تحقیقاتی مرکز یا کلاؤڈ کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر سے متعلق ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین میں موجود کلاؤڈ اور ڈیٹا مراکز بڑے پیمانے پر کمپیوٹنگ، ڈیٹا اسٹوریج اور مصنوعی ذہانت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں، جنہیں مختلف ادارے اپنی تکنیکی ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سپاہ نے یہ بھی کہا ہیکہ بحرین میں امریکی خودکار بحری نظاموں کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بغیر پائلٹ بحری کشتیاں سمندری نگرانی، ریڈار معلومات جمع کرنے اور مختلف ڈیٹا کو زمینی مراکز تک منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے خلیج فارس کے علاقے میں ایسے خودکار نظام قائم کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے سمندری سرگرمیوں کا تجزیہ کرتے ہیں اور نگرانی کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

بعد کی کارروائی میں بتلکو کے ڈیٹا مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ بتلکو بحرین کی بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں میں شامل ہے، جس کے پاس جدید مواصلاتی نیٹ ورک، فائبر آپٹک رابطے اور ڈیٹا سینٹرز موجود ہیں۔

سپاہ پاسداران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف حملے جاری رہے تو خطے میں امریکی مفادات سے منسلک اہم صنعتی اور ٹیکنالوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha